بحری جہاز سے سمندر میں گرجانے والے شخص کو 24 گھنٹے بعد بچا لیا گیا

Nov 11, 2024 | 11:12 AM

لندن (ویب ڈیسک) مال بردار جہاز سے گرنے والا ایک شخص تقریباً 24 گھنٹے سمندر میں بھٹکنے کے بعد معجزاتی طور پر بچ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندر میں گرجانے والے شہری کو تقریباً 24 گھنٹے بعد نیو کیسل کے جنوب میں ایک ساحل سے تین کلومیٹر دور بچایا گیا۔
20 سالہ نوجوان  رات تقریباً 11.30 بجے نیو کیسل کے ساحل سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز سے سمندر میں گرا۔ اگلے روز شام کو تقریبا ساڑھے چھ بجے کے قریب ایک ماہی گیر نے سمندر میں کچھ تیرتا ہوا دیکھا اور جب غور کیا تو یہ نوجوان تھا جو اپنی جان بچانے کیلئے مدد کی پکاور لگا رہا تھا اور ہاتھ ہلارہا تھا ، ماہی گیری نے تیزی سے اس کی طرف بڑھتے ہوئے اسے اپنی کشتی میں سوار کیا۔ 

یہ نوجوان ماہی گیر کو سوانسی کے قریب بلیکسمتھس بیچ کے قریب سمندر میں ملا ۔نوجوان نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ وہ کئی کلومیٹر تک تیرتا ہوا سمندر کے ساحل کے قریب پہنچا ۔

مقامی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ نوجوان کی عمر 20 سال ہے، مبینہ طور پر تقریباً 24 گھنٹے پانی میں رہا۔ اس نے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی، وہ ہوش میں تھا۔ وہ ہم سے بات چیت کرنے کے قابل تھا لیکن وہ بہت خاموش تھا اور تھک چکا تھا۔
 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی نوجوانی کی عمر نے شاید اس کی کافی حد تک مدد کی۔ 

مزیدخبریں