سموگ قدرت کا انتقام ہے،فوادچوددھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ سموگ قدرت کا انتقام ہے،ہزاروں ایکڑ رقبے پر درخت کاٹیں گے تو ایسے ہی ہوگا، ایسے چلتا رہا تو پاکستان کے تمام شہر رہنے کے قابل نہیں رہیں گے،پی ٹی آئی حکومت نے ماحولیات کے پراجیکٹ پر کام کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کا کہناتھا کہ پاکستان کے سیاسی حالات میں پختگی نہیں،بانی پی ٹی آئی کی اہمیت کو تسلیم کئے بغیرسیاسی استحکام نہیں آ سکتا، پاکستان کے مسئلے کا حل ٹرمپ نہیں پاکستان کے لوگوں نے کرنا ہے،کبھی سپریم کورٹ کبھی امریکا سے امیدیں لگانا درست نہیں،
سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف سے انصاف اور انقلاب مینج نہیں ہو رہا،حکومت کا مسئلہ ہے کہ ان سے بانی پی ٹی آئی مینج نہیں ہو رہے،سیاسی استحکام کیلئے حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنی چاہئے۔