پنجاب میں فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب روپے جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں، وزیر اعلیٰ فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4 ارب روپے جاری کئے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’فری سولر پینل منصوبے ’’کیلئے 4 ارب روپے کی گرانٹس جاری کردی ہیں جبکہ جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے ہیں، جوہر ٹاون آر ٹو بلاک کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔