اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔
صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، آئینی بینچز کے لئے نامزد سات ججز پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے آئینی بینچ جلد تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی بینچ کی تشکیل سے زیر التواء آئینی مقدمات میں کمی ہوگی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیسز مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، ماہانہ کاز لسٹ اور فوری سماعت کی درخواستوں کو مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔