عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ13ڈالر کم ہو کر 2670ڈالر فی اونس ہے ۔
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے کمی ہوئی ہے،سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 77ہزار500روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1115روپے کم ہو کر 2لاکھ 37ہزار 911روپے ہو گیا۔