حکومت کا وی پی این سروسز بلاک کرنے کا تجربہ، کاروباری اداروں کا اظہار تشویش

حکومت کا وی پی این سروسز بلاک کرنے کا تجربہ، کاروباری اداروں کا اظہار تشویش
حکومت کا وی پی این سروسز بلاک کرنے کا تجربہ، کاروباری اداروں کا اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے اتوار کے روز ملک بھر میں 6 گھنٹے کیلئے 20 سے زائد وی پی این سروسز کو عارضی طور پر بلاک کیا جس کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق وی پی این سروسزاتوار کی شام 4 بجے سے رات 10 بجے بند رہیں، حکومتی حکام نے اس تجربے کو کامیاب قرار دیا لیکن موجودہ انفراسٹرکچر میں مشکلات کا بھی ذکر کیا ۔اس عارضی بندش پر وی پی این پر انحصار کرنے والے کاروباری اداروں نےشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ وی پی این ان کے لئے محفوظ اور خفیہ کمیونیکیشن کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اس طرح کی پابندیاں کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈال سکتی ہیں۔

دوسری جانب حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں، حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این صارفین کو خبردار کیا کہ انہیں مستقبل میں بلاک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کاروباری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے وی پی این سروسز کو حکومت کے ساتھ رجسٹر کرائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ خدمات حاصل کر سکیں۔