کھاد کی درآمدی شرح میں اضافہ

کھاد کی درآمدی شرح میں اضافہ

 اسلام آباد (آئی اےن پی) گیس کی کم فراہمی کے باعث کھاد کی درآمد بڑھ گئی ، رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ایک سو چھیاسی فیصد زائد کھاد دیگر ممالک سے منگوائی گئی۔ گیس کی کم فراہمی ، کھاد کی درآمد میں 186 فیصد اضافہ جولائی سے اگست 3 لاکھ 4 ہزار ٹن کھاد درآمد کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست تک تین لاکھ ، چار ہزار ٹن کھاد درآمد کی گئی ، جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں دو لاکھ ٹن زائد ہے ، رواں مالی سال کے دوران کھاد کی درآمد پربارہ کروڑ ، سینتالیس لاکھ ڈالر کا کثیر زر مبادلہ خرچ ہوا۔

مزید : کامرس