عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو75کروڑڈالرقرضہ ملنے کا امکان

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو75کروڑڈالرقرضہ ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی اےن پی) عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو75کروڑڈالرقرضہ ملنے کا امکان ہے ۔وزارت خزانہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان کیلئے75کروڑڈالرکاقرض منظورکرسکتاہے، یہ رقم سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی اورتوانائی کے شعبے پرخرچ ہوگی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اور ورلڈبینک حکام کی واشنگٹن میں ملاقات میں قرض پربات چیت ہوئی ہے،ورلڈبینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دی جاسکتی ہے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مدمیں امریکا کی جانب سے بھی رقم کی ادائیگی رواں ماہ متوقع ہے،امریکا 31اکتوبر تک پاکستان کو جنگی اخراجات کی مد میں 35کروڑ ڈالر فراہم کرسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -