لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                               لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعہ کے روزتیزی کارجحان رہا - مجموعی طور پر98کمپنیوں کا کاروبارہوا۔30 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔7 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس56.86پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5420.69پر بندہوا ۔ مارکیٹ میںکل8لاکھ2 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز3لاکھ43 ہزار100 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 2 لاکھ46 ہزار 500 حِصص۔ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈکے1 لاکھ35 ہزار500 حصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے1 لاکھ حِصص فروخت ہوئے۔آج سب سے زیاد ہ اضافہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.15روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.76 روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس