کراچی ،ٹماٹر سستا نہ ہوسکا، فی کلو 200 روپے میں فروخت

کراچی ،ٹماٹر سستا نہ ہوسکا، فی کلو 200 روپے میں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)عیدالاضحی ختم ہونے کے باوجود کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں کم نہ ہوئیں، شہری قیمتیں سن کر ہی چونکنے لگے، پر کھانے کو ذائقہ دار بنانے والا ٹماٹر 200 روپے کلو بک رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔شہر قائد میں ٹماٹر کے ریٹ ہیں 80، 100، 150 نہیں پورے 200 روپے فی کلو، عید تو ختم ہوگئی لیکن ٹماٹر سستا نہیں ہوا، سبزی فروش کہتے ہیں کہ منڈی سے مہنگا مل رہا ہے سستا کیسے بیچیں۔، کچا ٹماٹر بھی 160 روپے کلو بک رہا ہے، سبزی فروشوں کی من مانی اور شہریوں کی پریشانی اپنی جگہ لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔خریدار کہتے ہیں اگر ایسے ہی چلتا رہا تو غریب عوام سبزی کھانے سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

مزید :

کامرس -