تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

                   نیویارک (آئی اےن پی) عالمی منڈی مےں کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا گیا ۔جمعہ کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے نومبر کیلئے سودے ایک ڈالر 54 سینٹ کمی کے بعد85.77ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے نومبر کیلئے سودے ایک ڈالر 33سینٹ کمی کے ساتھ 90.05 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔

مزید : کامرس