احمد شہزاد نے ون ڈے میچوں کی نصف سنچری مکمل کر لی
دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے ون ڈے میچوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ پچاس میچز مکمل کرنے والے 50 پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس ہے، انہوں نے 383 میچ کھیل رکھے ہیں۔
شہزاد نے 2009ءمیں ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 50 ایک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اب تک پانچ سنچریاں بنا رکھی ہیں۔