پاک آسٹریلیا سیریز،دونوں ٹیمیں فٹنس مسائل کا شکار، مینجمنٹ پریشان

پاک آسٹریلیا سیریز،دونوں ٹیمیں فٹنس مسائل کا شکار، مینجمنٹ پریشان


دبئی(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل نے مینجمنٹ کو پریشان کردیا۔ پاکستان کے مستند آل راونڈر محمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر جنیدخان فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ گرین شرٹس کو دوسرا دھچکا لگا فاسٹ بولر جنید خان کے اَن فٹ ہونے کی صورت میں، ون ڈے سیریز سے پہلے وہ گٹھنے کی انجری کا شکار ہو گئے پھر بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن بھی مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث پہلامیچ کھیلنے سے محروم رہے لیکن فٹنس مسائل صرف ٹیم پاکستان کے ساتھ ہی نہیں، آسٹریلیا کے مستقل کپتان مائیکل کلارک ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں۔ مایہ ناز آل راونڈر شین واٹسن بھی پاک آسٹریلیا سیریز کا حصہ نہیں، وجہ وہی خراب فٹنس، پھر ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیے گئے مچل مارش بھی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم جوائن نہ کرسکے۔ ابھی تو سیریز میں صرف دو میچز ہوئے ہیں، جبکہ دو ٹیسٹ سمیت چار میچ باقی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3