ٹیسٹ سیریز کیلئے یونس خان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان

ٹیسٹ سیریز کیلئے یونس خان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان


لاہور(اے این این )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی اور سابق کپتان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد یونس خان کو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں شامل جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ یونس خان کے ساتھ ساتھ ذوالفقار بابر کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچز نے مشاورت شروع کردی ہے جس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3