بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کوریو گرافر بن گئے

بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کوریو گرافر بن گئے

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کوریو گرافر بن گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی جو ان دنوں اپنی نئی فلم ”پی کے“ کی عکس بندی میں مشغول ہیں اب اسی فلم میں ایک گانے کی کوریو گرافی بھی خود کریں گے۔ انہوں نے گانے کی کوریو گرافی کے لئے کئی آرٹسٹوں کے آڈیشن کئے لیکن کسی سے مطمئن نہیں ہوئے تاہم انہوں نے خود ہی اس گانے کی کوریو گرافی کا فیصلہ کیا اور رقص کی قسم ”فلیگ شپ“ کو اس گانے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میںا داکار عامر خان اور اداکارہ انوشکا شرما شامل ہیں ۔فلم جلد ہی مداحوں کے لئے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر