کپل شرما کیساتھ کام کرنے کا جنون ہے‘ ریتیش دیش مکھ

کپل شرما کیساتھ کام کرنے کا جنون ہے‘ ریتیش دیش مکھ

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکار ریتیش دیش مکھ نے کہا ہے کہ کپل شرما کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان کیساتھ کام کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریتیش دیش مکھ نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد مجھے کپل شرما کیساتھ ایک کردار ملا ہے اور میں ان کیساتھ اس فلم ”بینک چور“ میں کام کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں حقیقت میں بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار ایک بینک چور کا ہے جو حالات سے تنگ آکر چوری پر مجبور ہوتا ہے۔

مزید : کلچر