پیرالمپک چمپئن آسکر پیسٹوریس کو قتل کے جرم میں 15 سال سزا کا امکان

پیرالمپک چمپئن آسکر پیسٹوریس کو قتل کے جرم میں 15 سال سزا کا امکان

جوہانسبرگ(آن لائن) جنوبی افریقہ کے سابق پیرالمپک چیمپئن آسکر پیسٹوریس کو 15 سال سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جیل کے ذرائع کے مطابق معذور ایتھلیٹ کو اپنی دوست کے قتل کے جرم میں 15 برس کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ 27 سالہ پیرالمپک سٹار ایتھلیٹ آسکر پیسٹوریس نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی گرل فرینڈ کو غلطی سے قتل کر دیا تھا جس کا پیسٹوریس نے عدالت میں اقرار کیا کہ انہوں نے اپنی دوست پر ایک چور سمجھ کر گولی چلائی تھی۔ جس کے بعد عدالتی سماعت میں فیصلہ سنایا گیا کہ پیسٹوریس کے خلاف استغاثہ اپنا موقف ثابت نہیں کر سکے۔ تاہم آسکر پیسٹوریس نے اپنی دوست کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل نہیں کیا اور شک کی بنیاد پر ایتھلیٹ کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3