بھارت کےخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی کامیابی حاصل کرینگے، مارلون سیموئلز

بھارت کےخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی کامیابی حاصل کرینگے، مارلون سیموئلز

نئی دہلی(اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر مارلون سیموئلز نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، سیموئلز نے کہا کہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں مارلون سیموئلز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح پر بے حد خوشی ہوئی، یہ ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں بھارتی ٹیم کی طاقت کا اندازہ ہے اسلئے دوسرے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مارلون سیموئلز کے ساتھ ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی عمدہ کھیل پیش کرینگے۔ مارلون سیموئلز نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3