سانحہ قاسم باغ: تحریک انصاف کا 3 روزہ سوگ کا اعلان،کپتان جنازے میں شرکت کریں گے

سانحہ قاسم باغ: تحریک انصاف کا 3 روزہ سوگ کا اعلان،کپتان جنازے میں شرکت کریں ...
سانحہ قاسم باغ: تحریک انصاف کا 3 روزہ سوگ کا اعلان،کپتان جنازے میں شرکت کریں گے

  

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے ملتان میں ہونے والی ہلاکتوں پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چئیرمین شاہ محمود قریشیروزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہوانے والے 7 میں سے 5 افرادکی شناخت کر لی گئی ہے جن کی  نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پارٹی  کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی جبکہ عمران خان جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کے علاوہ زخمیوں کی بھی عیادت کریں گے۔واضح رہے ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے بعد بھگدڑ مچ جانے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 45زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : ملتان /اہم خبریں