اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا

اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا
 اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا۔ بالی وڈ اداکارہ ریکھا کی سدابہار جوانی نے مداحوں کے اندر یہ جاننے کا تجسس پیدا کردیا ہے کہ آخر وہ کیا کرتی ہیں کہ وہ اتنی عمر کی ہو کر بھی خوبصورت جوان اور جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے اس کا راز مداحوں کے لئے بالاخر عیاں کرہی دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیار اور طرز زندگی میں سادگی ان کی جوانی کا راز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ صبح سویرے اپنے دل و دماغ میں اپنے لئے محبت بھر کر اٹھتی ہیں،وہ اپنے لئے ہر چیز بے حد پیار سے کرتی ہیں ،ان کے خیال میں اپنے خدا ،اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہئے کیونکہ محبوب بھی دغا دے جاتے ہیں لیکن یہ تین چیزیں دغا نہیں دیتیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی جوانی کا راز یہ بھی ہے کہ شاہانہ طرز زندگی کی بجائے سادہ زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں ۔کھانے میں سبزیاں اور انڈوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ،یوگا کرتی ہیں اور اپنے دل و دماغ کو منفی سوچوں سے پاک رکھتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بے حد ضروری ہے اگر یہ عادت اپنا لی جائے تو نہ صرف زندگی آسان ہو جاتی ہے بلکہ کامیاب زندگی بھی گزاری جاسکتی ہے۔

مزید :

کلچر -