بالی ووڈ اداکارہ ریکھا 60 بر س کی ہو گئیں

بالی ووڈ اداکارہ ریکھا 60 بر س کی ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے 60 ویں سالگرہ منائی۔ اپنی سالگرہ تقریب میں انہوں نے دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ پر آج مجھے اپنی ماں بے حد یاد آرہی ہیں کیونکہ میں جب بھی سالگرہ یا کسی دوسری تقریب کیلئے تیار ہوتی تھی تو وہ میری نظر اتارا کرتی تھیں۔ ریکھا نے ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا اور ”امراﺅ جان ادا“ جیسے دیگر کئی ہٹ فلمیں دیں۔

مزید :

کلچر -