فضا علی نے متوقع بچے کی پیدائش کے باعث شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی

فضا علی نے متوقع بچے کی پیدائش کے باعث شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی

لاہور(آن لائن) اداکارہ فضا علی کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے انہوں نے شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے بتایا کہ میرے ہاں بچہ آنے والا ہے اور میں اس ذات پاک کی شکرگزار ہوں جس نے مجھے یہ امید دی کیونکہ شادی کے بعد اکثر لوگ مجھ سے اسی بارے میں سوالات کرتے رہتے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ فی الحال عارصی طور پر شوبز سے کنارہ کش ہورہی ہوں لیکن بچے کی پیدائس کے بعد دوبارہ شوبز میں آﺅں گی۔

مزید : کلچر