تھیٹر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے‘آفر ین خان

تھیٹر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے‘آفر ین خان

لاہور(آئی این پی) اداکارہ آفر ین خان نے کہا ہے کہ اسٹیج پر ہمیشہ معیاری کام کرنے کی کوشش کی ہے اور ہر ڈرامے میں منفرد کردار کرنا میرا اعزاز اور فخر ہے ، ظاہر ہے ڈائریکٹر مجھ سے جیسا کام کرائے گا میں بھی ویسا ہی کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں سب سے پیار کرتی ہوں ،کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا سب کااپنا اپنا مقام ہے ۔ اداکارہ نے مزید کاہ کہ میرا کامل یقین ہے کہ انسا ن کو وہ سب کچھ ضرور مل کر رہتا ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے لیکن اسے نیک نیتی سے خواہش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل جو کچھ تھیڑوں پر ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے ، عوام جو دیکھنا چاہتے ہیں وہ دکھایا جارہا ہے ۔

مزید : کلچر