ورلڈ کپ 2015ء میں کامیابی اپنے نام کریں گے ،پیٹر سیڈل

ورلڈ کپ 2015ء میں کامیابی اپنے نام کریں گے ،پیٹر سیڈل


سڈنی (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلر پیٹر سیڈل نے کہاہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں آسٹریلوی ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی ۔ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ورلڈ کپ میں کامیابی اپنے نام کریں گے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میزبان ٹیم ہونے کے ناطے اس ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم سے شائقین کو زیادہ توقعات ہونگی اور انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی ان توقعات پر پورا اتریں گے اور ورلڈ کپ اپنے نام کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہے اور اگر انہیں بھی موقعہ دیا گیا تو یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم میزبان ملک ہونے کے ناطے اس ورلڈ کپ میں ایک نئے روپ میں نظر آئے گی اور اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی ۔ خیال رہے کہ 2015 کاکرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلا جائے گا ۔ اس ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کو پول اے میں رکھاگیا ہے ۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3