ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم اینابیل پاکستان میں 17 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم اینابیل پاکستان میں 17 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

 نےو ےارک(آن لائن)اہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ، اینابیل پاکستان میں 17 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔ جون اورمیا کو انتظار ہے اپنے آنے والے بچے کا۔ اسی دوران جون اپنی بیوی کے لئے ایک پرانی لیکن قیمتی گڑیا گھر لے آتا ہے۔ میا ، گڑیا کو دیکھ کر خوش ہوجاتی ہے۔ مگر اس کی خوشی زیادہ دن قائم نہیں رہ پاتی ، کیونکہ گڑیا کے گھر آتے ہی غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ ہالی وڈ میں غیر مرئی قوتوں پر بنی فلمیں شروع ہی سے مقبولیت حاصل کرتی آئی ہیں۔

 تاریک تھیڑ کے خنک ماحول میں نیم تاریک سکرین پر مافوق الفطرت مخلوق سے انسانوں کی لڑائی پورے جسم میں خوف کی لہر دوڑاتی اور فلم دیکھنے والوں کی دلچسپی بڑھاتی ہے۔ دلہن کے خوبصورت سفید لباس میں ملبوس گڑیا ’اینابیل‘ پر دراصل قبضہ ہوتا ہے شیطانی قوتوں کا ، جو ہر قیمت پر میا اور اس کے ہونے والے بچے کی جان لینے پر تل جاتی ہیں۔ امریکی باکس آفس پر 3 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ’اینابیل‘ ہارر فلموں کے شائقین میں سپیشل لائٹننگ افیکٹس اور کیمرہ ورک کی وجہ سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر