پاکستان اور فلسطین کے درمےان فٹ بال میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور فلسطین کے درمےان فٹ بال میچ کل کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور فلسطین کی فٹ بال ٹیموں کے مابین دوستانہ فٹ بال میچ کل تین بجے سہ پہر پنجاب فٹ بال سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوستانہ میچ میں حصہ لینے کےلئے فلسطین کی فٹ بال ٹیم آج ہفتہ کی صبح پاکستان پہنچے گی۔ پنجاب سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ فلسطین کے خلا ف میچ کی تیاریوں کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں ثاقب حنیف، بلاول الرحمان، محمود خان، کلیم اللہ، احسان اللہ، صدام حسین، ایم سلمان، مضمل حسین، محمد احمد، محمد بلال، حسنین شاہ، احسان اللہ، منصور خان، غضنفر، اے بی رحمان، محمد ریاض، نوید احمد، شہ روز، محسن علی، سبحان، عمیر علی، امجد، رضا علی، عبدالسلام، محمد طاہر، نثار احمد شامل ہیں ۔