انڈین فٹبال سپر لیگ کا آغاز کل ہوگا

انڈین فٹبال سپر لیگ کا آغاز کل ہوگا

 ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار ہرتھک روشن ایف سی پونےسٹی کے مشترکہ مالک بن گئے جبکہ سلمان خان نے کہا کہ انڈین فتبال سپر لیگ میں ان کی کوئی ٹیم نہیں ہے۔ انڈین فتبال سپر لیگ کا آغاز 12اکتوبر کو کیا جائیگا۔ اس ضمن میں بالی ووڈ سپر اسٹار ہرتھک روشن کا کہنا ہے کہ آئی ایس ایل سے وابستہ ہوناان کےلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے کہ میگا یونٹ سے بھارت میں فٹبال کی پذیرائی میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب بالی ووڈ میں راج کرنے والے سپر اسٹار سلمان خان نے آئی ایس ایل میں ایف سی پونےکو خریدنے کی خبر کوغلط قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایس ایل میںکلب کو خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن وہ ایونٹ کے کامیا ب انعقاد کےلئے دعاگو ہیں۔

 واضح رہے کہ اداکار جان ابراہم پہلے ہی نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ ایف سی کے مشترکہ مالک ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3