پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے منسلک نجی سکولوں کے ضلعی رابطہ اجلاس کے شیڈول کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے منسلک نجی سکولوں کے ضلعی رابطہ اجلاس کے شیڈول کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ”نیوسکول پروگرام“ سے مختلف اضلاع میں منسلک نجی سکولوں کے ضلعی رابطہ اجلاس کے شیڈول کا اعلان کردیاہے تفصیلات کے مطابق 14اکتوبر کو جھنگ، 16اکتوبر کو بہاولپور، 17اکتوبر کو ملتان اور 21اکتوبر کو لاہور جبکہ 23اکتوبر کوراولپنڈی میں پارٹنر سکولوں کے اجلاس منعقد ہوں گے ان اجلاسوں میں 510 پارٹنر سکولوں کے نمائندگان شریک ہوں گے جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر وقار عظیم صدارت کریں گے ان اجلاسوں کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے توسط سے ”نیو سکول پروگرام“کے ذریعے مستحق طالبعلموں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے عمل کو مزید مو¿ثر بنانا ہے۔