جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کی کوشش حکومت کی اچھی پیش رفت ہے ، بشیر مہدی

جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کی کوشش حکومت کی اچھی پیش رفت ہے ، بشیر مہدی

لاہور( جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صاف اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کی کوشش حکومت کی اچھی پیش رفت ہے ،نجی شعبہ کو بھی اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے اپناکردار ادا کر نا چاہیے،اکثر بیماریاں جراثیم سے پر پانی پینے سے پیدا ہوتی ہیں، صرف مضرصحت پانی فروخت کرنے والے واٹر پلانٹس سیل کر نا کافی نہیں ہے بلکہ دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلا ف بھی کارروائی کی جائے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مضر صحت اشیا ء کی فروخت سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،شہری غیر ضروری اخراجات کرنے کے بجائے پینے کے لئے صاف پانی کاانتظام کریں، ناقص اشیاء خورد ونوش کی فروخت پر پابندی صرف اعلانات تک محدود ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیاجارہا ،مخصوص مافیاانسانی جانوں سے کھیل کر اپنی تجوریاں بھررہاہے ،اسے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4