پی ای ایف پارٹنرز کا سکولز فنڈز میں بلاجواز کٹوتیوں پر احتجاج کا اعلان

پی ای ایف پارٹنرز کا سکولز فنڈز میں بلاجواز کٹوتیوں پر احتجاج کا اعلان

لاہور (پ ر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن گزشتہ دو ماہ سے مسلسل اپنے پارٹنرز سکولز فنڈ میں بلا جواز کٹوتیاں کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پی ای ایف کے سکولوں میںبچوں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس پر پارٹنرز سکولز نے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ پی ای ایف پارٹنرز سکولوں کے مسائل کے حل کےلئے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کریںکہ وہ پارٹنرز سکولوں کے تمام واجبات فوری طور پر ادا کرے تاکہ ان سکولوں کو بند ہونے سے بچایا جاسکے مزید براں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اپنے ہنگامی اجلاس میں پی ای ایف پارٹنرز سکولز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کو اپنے پارٹنرز کے ساتھ ناروا سلوک سے روکیں نیز پی ای ایف میں ہونے والی کرپشن کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور پارٹنرز سکولز کے واجبات فی الفور ادا کئے جائیں تاکہ پندرہ لاکھ غریب بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4