ڈاکٹرنصیرمحمود کو سارک کے نمایاں آرتھوپیڈک سرجن ایوارڈ سے نوازاگیا

ڈاکٹرنصیرمحمود کو سارک کے نمایاں آرتھوپیڈک سرجن ایوارڈ سے نوازاگیا
ڈاکٹرنصیرمحمود کو سارک کے نمایاں آرتھوپیڈک سرجن ایوارڈ سے نوازاگیا

  

لاہور(پ ر) پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کے سابق صدراورکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہورکے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نصیر محمود اخترکو سارک کے نمایاں آرتھوپیڈک سروس ایوارڈ سے نوازدیاگیا گزشتہ روز یہ ایوارڈ انہیں آرتھوپیڈک سرجری کے شعبہ میں گراں قدرخدمات سرانجام دینے پر بھارت کے شہرآگرہ میں ایک پروقارتقریب کے دوران دیاگیا آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن آف سارک کنٹریز کی سیلیکشن کمیٹی نے متفقہ طورپراس ایوارڈ کے لئے ڈاکٹرنصیرمحمود کانام منظورکیا۔

مزید برآں سارک ریجن میں یہ ایوارڈ آرتھوپیڈک سرجری کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پردو سال میں ایک بار منتخب ڈاکٹر کو دیاجاتاہے۔واضح رہے کہ پروفیسرڈاکٹرنصیر کو بابائے آرتھوپیڈک سرجری آف پاکستان کہاجاتاہے ۔شمالی پاکستان میں آرتھوپیڈک سرجری کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ماہرڈاکٹرز پروفیسرنصیرمحمود کے طلبہ میں شمارہوتے ہیں، جبکہ انہوں نے نشترمیڈیکل کالج اورکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، میوہسپتال لاہورمیں پہلے آرتھوپیڈک سرجری ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی۔میوہسپتال پاکستان میں ہی انہوں نے آرتھوپیڈک ورکشاپ فارڈس ایبلڈ اینڈ سکول فارفزیوتھراپی کی بنیاد رکھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4