سیاست دان غریب عوام کو کیڑے مکڑوں سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے ، غلام عباس صدیقی

سیاست دان غریب عوام کو کیڑے مکڑوں سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے ، غلام عباس صدیقی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک طلباءکے قائدین غلام عباس صدیقی ،شاہد نذیر، عبدالغفار، عدنان، محمد عارف نے لاہور میں سابق وزراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گاڑی کے سامنے نوجوان طاہر کی موٹر سائیکل آنے کے نتیجے میں فائرنگ سے قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سرمایہ داروں جاگیرداروں نے سیاست کے نا م پر اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے یہ سیاست دان غریب عوام کو کیڑے مکڑوں سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے لاہور میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر کے گن مین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے طاہر کا قتل اس امر پر شاہد ہے کہ عوام کو ان سرمایہ داروں سے اب شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے اس موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ سے ہی سرمایہ داروں کا غرور خاک میں ملے گا اکثریت غریب عوام والے ملک پاکستان میں غریبوں کے ووٹ لے کراقتدار میں آنے والے یہ ظالم سیاست دان ان غریبوں کو اب قتل کرنا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لے کر لواحقین کو مکمل انصاف مہیا کیا جائے تاکہ آئندہ کسی امیرپروٹوکول کے نشے میں لت پت سیاست دان کوایسا کرنے کی جرات نہ ہو پروٹوکول سسٹم کو ختم کرکے یکسانیت قائم کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4