سیل کئے گئے سکول فوری کھولے جائیں، ادیب جاودانی

سیل کئے گئے سکول فوری کھولے جائیں، ادیب جاودانی

لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی سیکرٹری جنرل امجد علی نائب صدور کاشف ادیب، علی رضا پنجاب تنظیم کے صدر ابوبکر نسیم ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر دانش مشکور صدیقی اور قانونی مشیر رانا ندیم صابر ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے لاہور کے عملے نے علامہ اقبال ٹاﺅن ، سبزہ زار کالونی، ماڈل ٹاﺅن، مال روڈ اور لاہور کے دوسرے علاقوں میں واقع سے سو سے زائد پرائیویٹ سکولوں کو اس وقت سیل کردیا گیا جب وہاں بچے تعلیم حاصل کررہے تھے اگر ایل ڈی اے نے سیل کئے ہوئے پرائیویٹ سکولوں کو نہ کھولا اور پرائیویٹ سکولوں سے ہمارے مطالبے کے مطابق کمرشلائزیشن فیس وصول نہ کی تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان ایل ڈی اے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4