اختر علی کی ڈی سی اوز کو سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اختر علی کی ڈی سی اوز کو سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات پر رپورٹ پیش ...

لاہور( جنرل رپورٹر)چیئر مین صوبائی کمپلینٹ ایڈریسل کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی با¶ اختر علی نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں کمپلینٹ ایڈریسل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پی ڈی ایم اے سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور اس ضمن میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے با¶ اختر علی نے ڈی سی اوز پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ضلعی ، تحصیل اور مقامی سطح پر قائم کمیٹیوں کے کوائف فوری طور صوبائی سطح پر قائم کمیٹی کو ارسال کریںانہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی اور سیلاب سے متاثرہ آخری فرد کی بحالی تک اپنا کام جاری رکھے گی -

مزید : میٹروپولیٹن 4