عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے، کامران سیف

عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے، کامران سیف

 لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور شہریوں کی شہادت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا ہندوستان سے دوستی ناممکن ہے دوقومی نظریہ آج بھی زندہ ہے بھارت سے دوستی کے خواہاں حکمران اپنی آنکھیں کھولیں ہندو بنیا کبھی بھی مسلمان کا دوست نہیں ہوسکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4