سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ملوث انسپکٹر ، سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کے کیس کی سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ملوث انسپکٹر ، سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کے کیس کی ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ملوث انسپکٹر عامر سلیم، سب انسپکٹراطہر محمود سمیت 4 اہلکاروں کے کیس کی سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی کردی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ فیصل ٹاو¿ن پولیس نے ماڈل ٹاو¿ن فائرنگ کیس میں ملوث انسپکٹر عامرسلیم، سب انسپکٹراطہرمحمود ، دو کانسٹیبل نوید اور خرم کے خلاف چالان پیش کیا، جس پر عدالت نے چاروں پولیس اہلکاروں کو آئندہ سماعت پرجیل سے طلب کرلیا ہے،واضح رہے کہ فاضل عدالت تین ملزمان اطہر محمود، نوید اور خرم کی درخواست ضمانت بھی خارج کر چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4