بھارت کی آبی غنڈہ گردی کے بعد سرحدی دہشتگردی بے نقاب ہو چکی ہے، ثروت قادری
لاہور( سٹاف رپورٹر )سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں اور بھارتی دراندازی کا مطلب پا کستان پر واضع ہو جا نا چا ہئے بھارت کی آبی غنڈہ گردی کے بعد سرحدی دہشتگردی بے نقاب ہو چکی ہے۔پا ک افواج کوطاقت کا جواب طاقت سے ہی دینا چا ہئے امریکہ اور بھارت مل کر پا کستان کو داخلی اور خارجی طور پر غیر مستحکم کرنا چا ہتے ہیں ۔پا کستان کے حکمرانوں کو اب دو ٹوک فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اپنی تجارتی سیاست کو بچا نا ہے یا ملک کو؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بھارتی جا رحیت کے خلاف ''یوم مذمت ''کے مو قع پر مرکز ءاہلسنّت پر منعقدہ احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبد الرسول خان نے کہاکہ بھارت کو طالبان اور دہشت گردوں کو شکست پر افسوس ہے جسکا اظہار وہ کنٹر ول لائن پر کر رہا ہے بھارت نے پا کستان پر جنگ مسلط کر دی ہے حکومت پاک افواج کو جوابی کارروائی کا حکم دے اس مو قع پر سٹی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری ، مفتی محمد حسیب عطاری ، علامہ ریاض ہزاروی ، علامہ سرفراز سیالوی، علامہ رب نواز جلالی ، مفتی محمد سلیم نقشبندی،علامہ شفاقت علی قادری، مولنا شریف الدین قذافی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جنگ کوگڈی گڈے کا کھیل مت سمجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
شہداءپا کستان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔بھارت کو سبق سکھائے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ۔تقریب سے شہید ہونے والے پا کستانیوں کے لئے دعاءمغفرت کی گئی۔