طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر یوسف موبائل کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر یوسف موبائل کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر یوسف موبائل ہال روڈ کے مالک کے وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو حکم دیا ہے کہ اسے 13اکتوبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے عدالت میں درخواست گزار طالب نقوی نے مذکورہ موبائل شاپ کے مالک کی جانب سے اسے 6 ہزار مالیت کا موبائل فون خراب دینے کے خلاف دعویٰ دائر کررکھا ہے جس پر عدالت نے مذکورہ دکان مالک کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوا جس پر گزشتہ روز عدالت نے دکان مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4