حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی، 8سالہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی، 8سالہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا ءکی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت میں درخواست گزار سائرہ بی بی نے مو¿قف اختیار کرکھا تھا کہ سائلہ کی شادی کاشف سے ہوئی جس سے ایک بیٹا آذان پیدا ہوا تاہم کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کے اسے گھر سے نکالتے ہوئے زبردستی بچے کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچے اور والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہا ں عدالت نے بچے کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4