مقدمہ قتل میںچالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او شادباغ کو پیش ہونے کا حکم

مقدمہ قتل میںچالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او شادباغ کو پیش ہونے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں مجسٹریٹ سہیل انجم نے 4ماہ سے قتل کے مقدمہ میں چالان پیش نہ کرنے پر 14اکتوبر کو چالان عدالت میں پیش کرنے کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ شادباغ کو بھی اصالتاً پیش ہونے کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم طاہر عرف طاری اور اس کے نامعلوم ساتھی پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر محمد اسحاق کو قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 183/14بجر م 302/324/34 درج کرنے کے بعد گزشتہ 4ماہ سے عدالت میں چالان جمع نہیں کروایا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈووکیٹ مدثر چودھری اور چودھری ارشاد گجر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 173سی آر پی سی کے تحت پولیس 14دنوں کے اندر مکمل یا نامکمل چالان عدالت میں جمع کروانے کی پابند ہے لیکن پولیس نے تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دینے کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ او کو بھی اصالتا´ طلب کرلیا ہے۔