عدالت کا اداکارہ کی دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی کا حکم

عدالت کا اداکارہ کی دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)دبئی جانے سے انکار پر پولیس نے ہراساں کر رہی ہے تھانہ ہربنس پورہ کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت سلیم نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے اداکارہ مسکان کی جانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پرایڈیشنل سیشن جج محمد اجمل خان نے متعلقہ ایس ایچ او کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم جاری کردیا استغاثہ کے مطابق اداکارہ مسکان نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ سلیم نامی ایک شخص اسے دبئی بھجوا کر غلط کاموں کی ترغیب دیتا تھا جس پر اس نے وہاں جانے سے انکار کردیا ہے اب تھانہ ہربنس پورہ کے اے ایس آئی بلال اور کانسٹیبل سعید کے ملی بھگت کرکے مجھے ہراساں کرنا شروع کردیا ہے جبکہ بطور رشوت سائلہ نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کو 7ہزار روپے دیئے لیکن اس کے باوجود وہ سائلہ کو مذکورہ افرادہراساں کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں جس پرسائلہ نے متعلقہ تھانے میں درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوسکی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افرادکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے مذکور ہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4