تحریک انصافنے سازش کے تحت ملکی ترقی کو نقصان پہنچایا،اللہ رکھا

تحریک انصافنے سازش کے تحت ملکی ترقی کو نقصان پہنچایا،اللہ رکھا


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کے کارکنا ن تحریک انصاف کی طرف سے کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر اور تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور برداشت سے کام لیں و دنیا جانتی ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے حامیوں نے گزشتہ کئی ماہ سے جلسے ، جلوسوں اور ٹیلی ویژن چینلز پر ایک ساز ش کے تحت انتہائی اشتعال انگیز، بہتان طرازی اور گالم گلوچ پر مبنی زبان ا ستعمال کی اور ایک سازش کے تحت ملک میں امن عامہ کی صورتحال خراب کر کے پاکستان کی ترقی او ر جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا ہے لیکن مسلم لیگ( ن) کے کارکنان صبر سے کام لیں ہم نے اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس سازش کا شکار نہیں ہوگی او راسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گااورمسلم لیگ (ن) اور اس کے کارکن اپنے عمل سے ثابت کریں کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت کی بقاء کے لئے شرافت،تہذیب اور برداشت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے تحریک انصاف اور ان کے حامیو ں کی طرف سے مسلسل دشنام طرازی پر ہمارے کارکنوں کے دل دکھے ہوئے ہیں تاہم وہ تحمل اور برداشت کی روش پر ثابت قد م رہتے ہو ئے جمہوریت اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کا راستہ اپنانے سے انکار کردیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1