بد انتظامی پرریونیو آفیسر چندرائے اور قانگو معطل

بد انتظامی پرریونیو آفیسر چندرائے اور قانگو معطل

لاہور(اپنے نمائندے سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہورپرچہ رجسٹریوں کے مطابق درج کئے جانے والے انتقالات کی پڑتال نہ کرنے اور انتقالات کی تصدیق کی رو میں بدنیتی سے کام لینے پر ریونیو آفیسر چندرائے اور قانگو کو معطل کر دیا،مزید معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور عرفان نواز میمن نے پرچہ رجسٹری قانون کے مطابق ریونیو ریکارڈ میں اندراج انتقالات پر پڑ تال نہ ہونے اور انتقالات کی تصدیق میں تاخیر ہونے پر ماڈل ٹاﺅن قانونگوئی کے پٹواریوں سے جب باز پر س کی تو معلوم ہوا کہ حلقہ قانگوشہزاد گل اور ریونیو آفیسر انجم اشرف رشوت کے بغیر انتقالات پر پڑتال ڈالنے اور انتقالات کو پاس کرنے سے انکاری تھے اس کے علاوہ مذکورہ ریونیو آفیسرانجم اشرف اور شہزاد گل قانگو سے ایک اور سنگین غلطی سرزد ہوئی جو انہوں نے چھ ماہ پرانی رجسٹریوں کے انتقالات کی تصدیق کلکٹر سے اجازت لئے بغیر کردی جس کی بناءپر ریونیو آفیسر انجم اشرف کو سر نڈر کر دیا گیا اور قانگو شہزادگل کو معطل کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1