قادر گیلانی کے گارڈز کے ہاتھوںنوجوان کی ہلاکت قابل مذمت ہے،یاسر گیلانی

قادر گیلانی کے گارڈز کے ہاتھوںنوجوان کی ہلاکت قابل مذمت ہے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے لاہور میں عبدالقادر گیلانی کے گارڈز کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان طاہر ملک کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو ظلم اور بربریت کی انتہا قرار دیا،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قتل کے اس واقعہ کا خود نوٹس لیں ذمہ داروں کو پھانسی پر لٹکا یا جائے ۔

تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں عوام وی آئی پی کلچر کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں تحریک انصاف نے اسی وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور ا س وی آئی پی نظام کو ختم کرکے دم لے گی

انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک طبقاتی خونی جنگ کی طرف بڑھتا جائے گا اور اس کے نتائج بیانک ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی طاقت عوام ہیں اور عوام کے زور پر ہی تبدیلی آئے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے باریاں لینے والوں کا وقت ختم ہوگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1