ڈی سی او کی زیر صدارت پو لیو کے حوالے سے اجلاس

ڈی سی او کی زیر صدارت پو لیو کے حوالے سے اجلاس


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت پو لیو کے حوالے سے ٹا ؤن ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی(جی)،اسفند یار بلوچ، ای ڈی او(ہیلتھ)، عالمی ادارہ برائے صحت اور واسا حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ آؤٹ فال روڈ،گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈرینج سسٹم سے پو لیو کے انوائرنمینٹل سیمپلز حا صل کیے جا تے ہیں اور سیمپلز پا زیٹو ہو نے پر حساس یونین کونسلز میں پو لیو کی مہم چلا ئی جا تی ہے اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں جس پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واسا کے تمام ایس ڈی اوز کے ساتھ کل ایک خصوصی میٹنگ کی جائے گی جس میں چیک کیا جائے گا کہ آؤٹ فال روڈ،گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈرینج سسٹم کا پانی کس کس یونین کو نسل سے گذرتا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حساس یونین کونسلز میں چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران کو ئی ایسی یونین کونسل نہ رہ جائے جس سے مندرجہ بالا ڈرینج سسٹم کا پانی تو گذرتا ہو لیکن وہاں پر قطرے نہ پلائے جا تے ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1