بھارت کی جارحیت سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے،راشدہ یعقوب شیخ

بھارت کی جارحیت سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے،راشدہ یعقوب شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ نہتے، پرامن اور معصوم شہریوں پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے بھارت کی جارحیت کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے لئے اقوام متحدہ کوفوری نوٹس لیتے ہوئے اپنا کردارادا کرناچاہیے اور بھارت کو بھی اپنے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہوگی انہوں نے کہاکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور وہ ہر قسم کی جارحیت کاجواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بھارت کی جانب سے پاکستان کے شہریوں پر فائرنگ جیسی اشتعال انگیزی نا قابل برداشت ہے مادروطن کے لئے جان دینے والے نوجوانوں ،ماؤں اور بزرگوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ اس خطے میں بد امنی پید ا ہوجو کچھ ہورہاہے اس کی ذمہ داری بھارت پر ہے اور امن کو نقصا ن پہنچانے کا ذمہ داربھی بھارت ہوگا بھارت کو نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں 28مئی 1998 میں ایٹمی طاقت بن چکاہے