یٰسین گارڈن جیسی سینکڑوں ہاﺅسنگ سکیموںکے خلاف فوری ایکشن لیا جانا چاہیے،افسر ایل ڈی اے

یٰسین گارڈن جیسی سینکڑوں ہاﺅسنگ سکیموںکے خلاف فوری ایکشن لیا جانا ...

 لاہور (اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر آگاہی دی ہے کہ یٰسین گارڈن جیسی سینکڑوں ہاﺅسنگ سکیمیں موجود ہیں جن کے خلا ف فوری طور پر ایکشن لینا بہت ضروری ہو چکاہے اور اس ضمن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بڑے واضع قوانین اور اختیارات بھی موجود ہیں جن کے تحت ایل ڈی اے ایسی غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی باقی زمین کو فروخت کرکے مقامی رہائشیوں کو ڈویلپمنٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کو مکمل کر سکتا ہے کیوں کہ یٰسین گارڈن ہاﺅسنگ سکیم کی ابھی بھی بڑے پیمانے پر زمین موجود ہے ایل ڈی اے کی متعلقہ برانچوں کے افسران اگر قانون و ضابطہ کے مطابق کام کریں تو یٰسین گارڈن کے متاثرین کی داد رسی ہو سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1