عمران خان نے کھمبے پر چڑھ کر فٹنس ثابت کردی ، شیخ رشید نے کپتان کی تقلید کی

عمران خان نے کھمبے پر چڑھ کر فٹنس ثابت کردی ، شیخ رشید نے کپتان کی تقلید کی


ملتان (خصوصی رپورٹر، جنرل رپورٹر، سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے آزادی جلسہ کے اسٹیج پر پہنچنے کیلئے کپتان چےئرمین عمران خان نے سیڑیوں سے چڑھنے کے بجائے کھمبے پر چڑھ کر اپنی فٹنس ثابت کردی جبکہ شیخ رشید نے انکی تقلید کرتے ہوئے کھمبے سے چڑھ کر اسٹیج پر جانے کو ترجیح دی اس موقع پر اسٹیج کے قریب انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین چےئرمین عمران خان اور شیخ رشید کو کھمبے کے ذریعے اسٹیج پر چڑھنے سے روکتے رہے۔

مزید : صفحہ اول