شاہ محمود نے ڈی جے کی بے ہوش ہونیوالے ورکرز کیلئے ایمبولنس منگوانے کی استدعا نظر انداز کر دی

شاہ محمود نے ڈی جے کی بے ہوش ہونیوالے ورکرز کیلئے ایمبولنس منگوانے کی استدعا ...


ملتان (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے جلسہ آزادی کے موقع پر شاہ محمود قریشی کے خطاب کے دوران ڈی جے کی جانب سے دو ورکرز کے بے ہوش ہونے پر پانی اور ایمبولینس منگوانے کی استدعا کی گئی۔ جس کو شاہ محمود قریشی نے ان سنی کرتے ہوئے کہا کہ خیر ہے جبکہ دوسری طرف چےئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران ورکرز کے بے ہوش ہونے پر نہ صرف اسے ایمبولینس منگوانے اور پانی پلانے کی درخواست کی بلکہ بے ہوش ورکر کو اسٹیج پر اٹھانے کا بھی کہا۔

مزید : صفحہ اول