پولیس اہلکار شدید دھکم پیل سے خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کاتماشا دیکھتے رہے

پولیس اہلکار شدید دھکم پیل سے خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کاتماشا دیکھتے رہے

ملتان(جنرل رپورٹر، خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملتان کے جلسہ میں میزبان اور کمپےئرزنے جلسہ کے شرکاءکو گرمائے رکھا قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں لوگوں کا ایک جم غفیر جمع تھا تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی پرچم ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے اور گلے میں بھی پارٹی پرچم پہنا ہوا تھا جبکہ سٹیڈیم کے اندر بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے چہروں پر پارٹی پرچم بنایا ہوا تھا اور پورا سٹیڈیم ”گو نواز گو“اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعروں سے گونجتا رہا سٹیڈیم میں خواتین کے لئے علیحدہ سے سیڑھیوں پر بیٹھنے کی جگہ بنائی ہوئی تھی لیکن مردوں اور نوجوانوں کی بھی ایک بری تعداد خواتین کے پنڈال والی جگہ میں داخل رہی جس کی وجہ سے خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈیوٹی پر موجود خواتین اور مرد پولیس اہلکار کھڑے تماشا دیکھتے رہے جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لئے کل چار جگہوں پر داخلی گیٹ بنائے گئے تھے جہاں شدید دھکم پیل رہی اور کئی خواتین اور بچے دھکے لگنے سے معمولی زخمی بھی ہوئے۔

مزید : صفحہ اول